
(Citizens Data Agency) میں خوش آمدید!
ہم اپنی زندگی کے تمام پہلوؤں، اپنے شہروں، گھروں اور جیبوں میں ٹیکنالوجیز سرایت کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ یہ تعاملات بڑی مقدار میں ڈیٹا تخلیق کرتے ہیں جو کہ تنظیموں اور حکومتوں کے ذریعے حاصل کیا جاتا ہے۔ ڈیٹا کی بڑھتی ہوئی مقدار کے ممکنہ فوائد ہو سکتے ہیں، لیکن اس سے لوگوں کی رازداری کے خطرات کی سطح بھی بڑھ جاتی ہے جیسے ڈیٹا فروخت کرنا یا اس کا استحصال کرنا، چوری ہو جانا اور جاسوسی اور نگرانی میں اضافہ۔ ہم تجویز کرتے ہیں کہ اپنی حفاظت کے بارے میں مشورے اور وسائل فراہم کرکے لوگوں کو ان کے ڈیٹا کے طریقوں اور ان کے ڈیٹا کو شیئر کرنے کے خطرات کو سمجھنے میں بہتر مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ سٹیزنز ڈیٹا ایجنسی (Citizens Data Agency) ایک فرضی سروس فراہم کنندہ ہے جو لوگوں کو ان کے ڈیٹا کے ساتھ مدد کرنے اور آن لائن ان کی رازداری کی حفاظت کے لیے قیاس آرائی پر مبنی پانچ خدمات پیش کرتا ہے۔
ڈیٹا کی رازداری کے بارے میں ہونے والی گفتگو میں عام طور پر پسماندہ گروپس کے افراد شامل نہیں ہوتے۔ اگرچہ انہیں ڈیٹا کی رازداری کے حوالے سے زیادہ چیلنجز اور خطرات درپیش ہیں لیکن ان کی ضروریات اور تجربے کو معاونت اور مشورے کے ڈیزائن میں شامل نہیں کیا جاتا۔ ہم نے دو کمیونٹی تنظیموں Datakirk اور Amina کے ساتھ شراکت کی جو اقلیتی نسلی برادریوں کے لوگوں کی قیادت اور مدد کرتی ہیں، جس کا مقصد شراکتی ورکشاپس کی ایک سیریز کے ذریعے ان کے تجربات اور ضروریات کی بنیاد پر موجودہ طور پر اور مستقبل میں قیاس آرائی پر مبنی ڈیٹا سپورٹ سروسز کے ایک سیٹ کو مشترکہ طور پر تیار کرنا ہے۔
یہ نمائش تعملاتی سرگرمیوں کے ذریعے قیاس آرائی پر مبنی پانچ خدمات کی نمائش کرتی ہے، جن میں ڈیٹا کے حوالے سے آگاہی، ڈیٹا کے حقوق، دیگر لوگوں کے ڈیٹا کے حوالے سے ذمہ دارنہ رویہ رکھنا، ڈیٹا کی مجموعی رپورٹنگ اور ڈیٹا مشاورت شامل ہیں۔ اگرچہ یہ سروسز آپ کو آج اصل ڈیٹا سپورٹ فراہم کرنے سے قاصر ہیں، لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ یہ نمائش آپ کو اپنے ڈیٹا کی رازداری اور مستقبل میں کس قسم کی ڈیٹا معاونت خدمات درکار ہیں اس پر غور کرنے کی ترغیب دے گی۔

اپنا ڈیٹا جانیں
‘اپنے ڈیٹا کو جانیں!’ سروس ایک ہم مرتبہ کی زیرقیادت ترقیاتی پروگرام ہے جو لوگوں کو یہ سیکھنے میں معاونت فراہم کرتا ہے کہ ان کے ڈیٹا کو کیسے کنٹرول کیا جائے اور ذاتی ڈیٹا کی رازداری کی حدود کیسے طے کی جائیں۔ ایک قومی ریگولیٹر کے ساتھ شراکت میں، سروس باہمی سیکھنے کے سیشنز پیش کرے گی جہاں لوگ نئی اور موجودہ ٹیکنالوجیز کے ساتھ ساتھ اپنے ڈیٹا کے حقوق، رازداری کو بڑھانے کے طریقوں اور ٹولز کے بارے میں جان سکتے ہیں۔ یہ سیشنز ایجنسی اور مقامی کمیونٹی تنظیموں کے مابین اشتراک سے تیار کیے جاتے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ وہ قابل رسائی ہیں، کمیونٹی کی ضروریات کے مطابق ہیں اور متعلقہ زبانوں میں دستیاب ہیں۔
ان سیشنز کی قیادت رضاکاروں کے ذریعے کی جائے گی جنہوں نے ڈیٹا کی آگاہی کی تربیت لے رکھی ہے جو کہ اس موضوع پر دوسروں کو سکھانے میں ان کی مدد کرتی ہے۔ رضاکاروں کے ذریعے پروگرام کو بڑھانے کا مقصد لوگوں کی ایک ایسی کمیونٹی تیار کرنا ہے جو اپنے ڈیٹا کی رازداری سے متعلق باخبر اور پراعتماد ہوں، اور اپنے علم اور تجربے کو آگے بڑھانے کے لیے بااختیار ہوں۔
ایجنسی ایک ’اپنے ڈیٹا کو جانیں!‘ ریڈیو شو بھی بنائے گی جو ڈیٹا کی رازداری کے ماہرین کے انٹرویوز کی میزبانی کرتا ہے، آپ کی رازداری کو بہتر بنانے کے بارے میں مفید معلومات فراہم کرتا ہے، اپنے ذاتی تجربات شیئر کرنے والے لوگوں کے ساتھ انٹرویوز، اور نئی ٹیکنالوجیز اور ڈیٹا کے خطرات کے بارے میں رپورٹنگ کرتا ہے۔. یہ ریڈیو شو ایک ’کال ان‘ سیشن بھی پیش کرتا ہے جہاں لوگ اپنے ڈیٹا، ڈیٹا کے تحفظ یا رازداری کے مسائل کے حوالے سے سوالات یا خدشات کے ساتھ کال کر سکتے ہیں۔
ہم نے جو ڈیٹا کا نقشہ تخلیق کیا ہے جو کہ لوگوں کو ڈیٹا تخلیق کرنے اور شیئر کرنے کے بہت سے مختلف طریقے، اور وہ کس طرح کی تنظیموں اور کمپنیوں کے ساتھ اپنا ڈیٹا شیئر کریں یہ دکھاتا ہے۔ ہمارے تحریر کردہ سوالات دیکھیں اور نقشے پر اپنی عکاسی شامل کریں۔

ڈیٹا کے حقوق میں معاونت
لوگ ہمیشہ اپنے ڈیٹا کے بارے میں اپنے حقوق یا ان کے لیے دستیاب وسائل اور مدد کے بارے میں ہمیشہ آگاہ نہیں ہوتے ہیں اگر انہیں آن لائن نقصان کا سامنا ہوا ہے یا ان کے ڈیٹا میں کوئی مسئلہ ہے۔ مقامی قانونی مراکز اور قومی ریگولیٹرز کے ساتھ شراکت میں کام کرتے ہوئے، ایجنسی لوگوں کو یہ سمجھنے میں مدد کرنے کے لیے ایک ون اسٹاپ ایڈوائس سروس پیش کرے گی کہ جب انہیں آن لائن نقصان پہنچا ہو یا ڈیجیٹل ڈیٹا کا غیر قانونی طور پر اشتراک کیا گیا ہو تو ان کے ڈیٹا کے حقوق کیا ہیں۔
سروس لوگوں کو موجودہ تنظیموں کی طرف رہنمائی کر سکتی ہے جو ماہر یا قانونی مدد فراہم کرتے ہیں، ایجنسی اس بارے میں متعلقہ معلومات فراہم کرتی ہے کہ ان سے کس طرح رابطہ کیا جائے۔ مشیر لوگوں کے وسائل کو سائن پوسٹ کر سکتے ہیں، ایجنسی کی طرف سے پیش کی جانے والی دیگر خدمات تجویز کر سکتے ہیں، جیسے کہ ڈیٹا مشاورت، اور جن لوگوں کو قانونی معاونت، یا نمائندگی درکار ہو، خاص طور اگر انہیں کارپوریشنز یا Big Tech کے ساتھ مشغول ہونے کی ضرورت ہو تو انہیں وکالت فراہم کر سکتے ہیں۔
ان اپائنٹمنٹس کے ذریعے، ایجنسی موجودہ منظرنامے کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے رپورٹ کئے جانے والے آن لائن نقصانات کی اقسام کا پتہ لگائے گی اور اس بات کا ثبوت دے گی کہ حکومت کو کس آن لائن نقصانات کی زیادہ معاونت کرنی چاہیے۔
آئیں ہمارے ڈیٹا کے حقوق کی معاونت کے اسسٹنٹ کے ساتھ چیٹ کریں جو کہ ڈیٹا کے حقوق کے بارے میں معلومات شیئر کر سکتا ہے، اپنے ڈیٹا کی حفاظت کی جاتی ہے اس حوالے سے کچھ وسائل شیئر کر سکتا ہے اور ایجنسی میں موجود دیگر خدمات کے لئے آپ کو سائن پوسٹ کر سکتا ہے۔ (براہ کرم نوٹ کر لیں کہ یہ کوئی حقیقی خدمت نہیں ہے، ہم صرف معلومات شیئر کر سکتے ہیں اور قانونی مشورہ یا سوالات کا جواب دینے سے قاصر ہیں۔)

ذمہ دار ڈیٹا جمع کرنے والے
اسمارٹ ٹیکنالوجی کے زیادہ قابل رسائی ہونے کے ساتھ، لوگ اپنے گھروں اور محلوں میں مزید آلات لا رہے ہیں۔ اگرچہ ڈیوائسز نگرانی، کارکرگی اور سیکیورٹی میں مدد کر سکتی ہیں، ڈیوائسز مسلسل ڈیٹا جمع کرتی رہتی ہیں، خواہ وہ مقام کا ڈیٹا ہو، ویڈیو یا آڈیو ریکارڈنگ، یا استعمال یا رویہ جات کو ٹریک کرنا ہو۔ اس کا مطلب ہے کہ زیادہ تر لوگ اپنے اور دوسروں کے بارے میں ڈیٹا جمع کر رہے ہیں، لیکن ہو سکتا ہے لوگ ممکنہ خطرے اور لوگوں پر اس کے اثرات سے آگاہ نہ ہوں۔ یہ ڈیٹا ان تنظیموں کے ساتھ بھی شیئر کیا جا سکتا ہے جو کہ ڈیوائسز کے ساتھ معاونت کرتی ہیں۔ لوگوں کی زندگی کے پہلوؤں پر کڑی نظر رکھنے کے ساتھ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہماری زندگی میں سے بہت زیادہ بصیرتیں نجی کمپنیاں جمع کر رہی ہیں اور ممکنہ طور پر فریق ثالث کو شیئر یا فروخت کر رہی ہیں۔
رضامندی اور ذمہ دارانہ انداز میں ڈیٹا جمع کرنے کے بارے میں بات چیت کی حوصلہ افزائی میں معاونت کے لئے، ایجنسی ’ذمہ دار جمع کار‘ بننے کی ترویج اور حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ایک مہم بنائے گی۔ پوسٹرز اور ڈیجیٹل اشتہارات کے ذریعے، اس کا مقصد ایک دوسرے کے ڈیٹا کی دیکھ بھال اور احترام کی اہمیت اور دوسروں کے بارے میں ذاتی ڈیٹا جمع کرتے وقت ممکنہ خطرات اور اثرات ظاہر کرنا ہے۔ یہ مہم ذاتی سکیورٹی، اسمارٹ ڈیوائسز، اپنے پیاروں اور خاندان کے افراد کو ڈیجیٹل طور پر ٹریک کرنے، دوسروں کے بارے میں سوشل میڈیا پر معلومات شیئر کرنے (بامقصد یا غلطی سے) اور اس بارے میں باخبر انتخاب کرنے جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کرتی ہے کہ آپ کا ڈیٹا کن تنظیموں کے ساتھ شیئر کرنا ہے۔ ایک دوسرے کے ڈیٹا کی دیکھ بھال اور اس کا احترام کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، ایجنسی اس بارے میں ایک رہنمائی پیش کرے گی کہ اپنے اور دوسروں کے ڈیٹا کے لیے ایک ذمہ دار ڈیٹا جمع کرنے والا کیسے بننا ہے۔
ہمارے دو مہم کے پوسٹرز پر ایک نظر ڈالیں اور غور کریں کہ کیا آپ اپنی ڈیوائسز پر دوسرے لوگوں کے بارے میں ڈیٹا جمع کر رہے ہیں اور کیا ایسے طریقے ہیں جن سے آپ اپنے اور دوسروں کے ڈیٹا کے ساتھ زیادہ ذمہ دارانہ رویے سے پیش آ سکتے ہیں۔

اجتماعی ڈیٹا رپورٹنگ
فی الحال ڈیٹا کی رازداری کے حوالے سے بہت سی ذمہ داری لوگوں پر ہے، انہیں رازداری کی پالیسیوں اور کوکیز اور ڈیٹا جمع کرنے کے بارے میں سوالات کے ذریعے کلک کرنے کی ضرورت ہے۔ بڑی کارپوریشنز اور تنظیموں کی جانب سے چلائی جانے والی ڈیوائسز کے ساتھ، یہ سمجھنا مشکل ہو سکتا ہے کہ آپ کس چیز کے ساتھ متفق ہیں اور بسا اوقات ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ آپ کا ڈیٹا کیسے جمع کیا جا رہا ہے اور استعمال کیا جا رہا ہے اس بارے میں آپ کے پاس کوئی اختیار بھی ہے۔ اس کے جواب میں ایجنسی ایک قومی ریگولیٹر کے شاتھ شراکت داری کرے گی کہ ڈیٹا کی رازداری کے مسائل کے بارے میں ڈیٹا اور ثبوت جمع کرنے والے افراد کی مدد کے لئے ایک اجتماعی رپورٹںگ کا عمل ترتیب دیا جا سکے۔
اس سروس کا مقصد اجتماعی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے، لوگوں کو ان تنظیموں یا کارپوریشنوں سے منسلک کرنے اور ان کا مقابلہ کرنے میں مدد کرنا ہے جو لوگوں کے ڈیٹا کے ساتھ ذمہ داری سے کام نہیں کرتے ہیں۔ مقامی کمیونٹی گروپس/خیراتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے، ایجنسی اور مقامی کمیونٹی ممبران ڈیٹا کے مخصوص مسائل یا تنظیموں کی نشاندہی کریں گے اور کمیونٹی ممبران کے ساتھ مل کر ڈیٹا جمع کرنے کے لیے کام کریں گے تاکہ مسئلے کے حوالے سے کیس بنانے میں مدد ملے۔ ایجنسی مقامی کمیونٹی کی جانب سے ڈیٹا کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک مؤثر طریقے کا فیصلہ کرنے کے لیے کام کرے گی، یا تو براہ راست تنظیم سے رابطہ کرے گی، مقامی کونسل سے معاونت طلب کرے گی، میڈیا اور صحافیوں کے ذریعے اسے سامنے لائے گی، یا پالیسی سازوں کے ذریعے لابنگ کرے گی۔
ہمارے پاس ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جہاں آپ اپنی تجاویز شامل کر سکتے ہیں جن کے حوالے سے آپ کو لگتا ہے کہ ایجنسی کو ڈیٹا کی رازداری کے مسائل کی چھان بین کرنی چاہئیے (جیسے آن لائن دکانیں آپ کا ڈیٹا بغیر رضامندی کے شیئر کرتی ہیں)۔ ڈیٹا کی رازداری کے مختلف قسم کے مسائل کے تحت، آپ اجتماعی ثبوت کی بنیاد میں حصہ ڈالنے کے لیے کسی خاص مسئلے یا تنظیم کے ساتھ اپنا تجربہ دستاویز بند یا شیئر کر سکتے ہیں۔

ڈیٹا کے بارے میں مشاورت
بہت سے لوگوں نے آن لائن نقصان کا تجربہ کیا ہے اور یہ تجربات لوگوں کے جذبات اور ذہنی صحت متاثر کر سکتے ہیں۔ بہت سی ڈیٹا کے حوالے سے معاونتی خدمات کی توجہ مسئلے کے فوری حل کے لئے تکنیکی اور قانونی پہلوؤں پر مرکوز رہتی ہے۔ تاہم، ڈیٹا لیکس یا آن لائن نقصانات سے متاثر ہونے والے لوگوں کے لئے جذباتی مدد فراہم کرنے کی ضرورت پوری نہیں کی جا رہی۔
صحت کی خدمات کے ساتھ شراکت میں، ایجنسی ان افراد کے لیے مخصوص ڈیٹا کے بارے میں مشاورت کے سیشن پیش کرے گی جنہوں نے آن لائن نقصانات کا سامنا کیا ہے یا اپنے ڈیٹا کی رازداری کے بارے میں فکر مند ہیں۔ یہ سروس مشاورت کے حوالے سے پیشہ ورانہ ماہرین کی جانب سے پیش کی جاتی ہے جو کہ لوگوں کو 1-2-1 کے حساب سے سیشنز پیش کرتے ہیں؛ جن میں انہیں ڈیٹا کی خلاف ورزیوں یا آن لائن نقصانات سے متاثرہ ان کی ذہنی صحت کے حوالے سے مسائل شیئر کرنے اور جذباتی معاونت حاصل کرنے کے لئے جگہ فراہم کی جاتی ہے۔
ڈیٹا مشاورتی افراد کو خاص طور پر تربیت فراہم کی جاتی ہے کہ وہ لوگوں، شراکت داروں اور خاندانوں کو آن لائن نقصانات اور ڈیٹا کی رازداری کے مسائل سے پیدا ہونے والے جذباتی مسائل اور ذہنی اور جسمانی صحت، تعلقات یا مالی دباؤ کے حوالے سے پڑنے والے اثرات کو سمجھ سکیں اور ان کی مدد کریں۔ صرف علامات کا علاج ہی نہیں (ممکنہ اضطراب، تناؤ، ڈپریشن، PTSD وغیرہ)، بلکہ تربیت یافتہ افراد کے ساتھ کام کرنا جو کہ آن لائن تجربہ کئے گئے مخصوص صدمے کو سمجھتے ہیں (جیسے کہ دھوکہ دہی، شناخت کی چوری، سائبر دھمکیاں، تصاویر کا بلا رضامندی اشتراک وغیرہ)۔
ایجنسی مخصوص آن لائن نقصانات کے گرد ہم مرتبہ سپورٹ گروپس بھی بنائے گی جو کہ لوگوں کو ایک دوسرے سے جڑنے اور اسی طرح کے تجربات کا اشتراک کرنے کی جگہ فراہم کریں گے تاکہ یہ جان سکیں کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔
ہماری ڈیٹا مشاورتی جگہ پر بیٹھنے اور فراہم کردہ سوالیہ کارڈز دیکھنے کے لئے وقت نکالیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور ڈیٹا کے ہمارے جذبات اور دماغی صحت پر پڑںے والے اثرات کے بارے میں سوچنے کے لئے ایک لمحے کی پیشکش کرتے ہیں۔ گر آپ چاہیں تو آپ اپنے جوابات وال پر شامل کر سکتے ہیں اور اپنا تجربہ ددوسروں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں یا اپنا کارڈ اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں۔

تحقیقی عمل
اس تحقیقی پراجیکٹ کا مقصد آج اور مستقبل دونوں میں لوگوں کی ڈیٹا کی ضروریات دریافت کرنا ہے، جس کا مقصد یہ سمجھنا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز استعمال کر کے کس طرح لوگوں کی رازداری اور سکیورٹی میں بہتر انداز میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ہمارے معاشرے میں پسماندہ گروپس پر خاطر خواہ حد تک اس کا بہت زیادہ اثر ہے، جسے ڈیٹا رازداری کی معاونت تیار کرتے ہوئے حل کرنے اور تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔ مختلف معاشروں کو آوازوں، علم اور تجربات کی کثرت شامل کرنے اور اس کی معاونت کرنے کے لئے مختلف طریقوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہ جاننے کے لیے کہ مستقبل میں ڈیٹا رازداری کی معاونت زیادہ پسماندہ معاشروں کے لوگوں کے لیے کیسی ہو سکتی ہے، ہم نے دو کمیونٹی پارٹنرز – Amina اور Datakirk – کے ساتھ شراکت کی جو اقلیتی نسلی پس منظر کے لوگوں کو معاونت فراہم کرتے ہیں۔ Datakirk ایڈنبرا میں قائم ایک سماجی ادارہ ہے جس کا مقصد ڈیٹا اکانومی میں پسماندہ گروہوں کے لوگوں کو ڈیٹا خواندگی اور تجزیاتی مہارتوں میں سیکھنے والوں پر مبنی تربیت فراہم کرکے بااختیار بنانا ہے۔ Amina اسکاٹ لینڈ کا ایک وسیع خیراتی ادارہ ہے جو مسلمان اور BME خواتین کو بااختیار بناتا ہے اور ان کی مدد کرتا ہے اور ان کے اور ان رکاوٹوں کے درمیان جو انہیں ہر روز درپیش ہوتی ہیں ایک اہم ربط کے طور پر کام کرتا ہے۔ دونوں شراکت داروں نے شرکاء کی بھرتی، ورکشاپس کی شریک میزبانی اور سرگرمیوں اور نتائج کی بہتری کے ذریعے اس منصوبے کی حمایت کی۔
ہر پارٹنر کے ساتھ ہم نے چار شراکتی تحقیقی ورکشاپس چلائیں اور اس پیچیدہ سیاق و سباق کو تخیلاتی اور تعاملاتی طریقوں سے دریافت کرنے کے لیے شراکتی اور قیاس آرائی پر مبنی ڈیزائن کے طریقے استعمال کیے. پہلی ورکشاپ میں ہم نے ڈیٹا کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کی، شرکاء سے کہا کہ وہ ڈیٹا کے انفرادی بصری نقشے بنائیں جو وہ اس بات پر غور کرنے سے پہلے تیار کرتے ہیں اور شیئر کرتے ہیں کہ ڈیٹا آن لائن شیئر کرنے میں کیا خطرات ہو سکتے ہیں۔ دوسری ورکشاپ میں چار قیاس آرائی پر مبنی منظرناموں کو دریافت کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی، جس کا مقصد شرکاء کو چیلنج کرنا تھا کہ وہ مختلف طریقوں پر غور کریں جن سے ڈیٹا کو محفوظ کیا جا سکتا ہے یا کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور مستقبل میں ڈیٹا سپورٹ کی ممکنہ ضروریات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ تیسری اور چوتھی ورکشاپ قیاس آرائی پر مبنی مستقبل کے ڈیٹا سپورٹ سروسز کے ایک سیٹ اور خود افسانوی سروس ’سٹیزن ڈیٹا ایجنسی‘ کو مشترکہ ڈیزائن کرنے پر مبنی تھی۔
یہ نمائش اس منصوبے کی آغاز ہے، جس میں شرکاء کے خیالات اور ڈیزائن کی نمائش ہوتی ہے کہ مستقبل میں کس قسم کا ڈیٹا سپورٹ ہونا چاہئیے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس نمائش نے آپ کو اپنے ڈیٹا رازداری اور مستقبل میں کس قسم کی سپورٹ سروسز کی ضرورت ہے اس پر غور کرنے کی ترغیب دی ہو گی۔